گلستان جوہر پولیس نے بغیر نمبر پلیٹ شہر کی سڑکوں پر بے ہنگم دوڑنے والا ڈمپر پکڑ کر مقدمہ درج کرلیا۔
مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں ڈمپر ڈرائیور فیروز کو نامزد کیا گیا ہے۔ درج مقدمے میں غلفت، لاپرواہی اور بغیر شناخت کے ڈمپر کی دفعہ شامل کی گئی ہے۔
پولیس نے ڈمپر تحویل میں لے کر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔