کراچی میں گاڑی ٹکر سے اسکوٹی سوار ایک خاتون جاں بحق، ایک زخمی

image

کراچی کے علاقےگڈاپ دنبہ گوٹھ میں تیز رفتار گاڑی نے اسکوٹی سوار خواتین کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگئی۔

پولیس کے مطابق سپر ہائی وے پر دنبہ گوٹھ کے قریب تیز رفتار کار نے اسکوٹی سوار دو خواتین کو ٹکر ماری تو دونوں پل سے نیچے ندی میں جا گریں، حادثے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ دوسری شدید زخمی ہوگئی۔

پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کرکےگاڑی تحویل میں لےلی۔ پولیس کے مطابق جاں بحق خاتون کی شناخت ثمرا جبکہ زخمی کا نام رابعہ معلوم ہوا ہے، دونوں خواتین آپس میں کزن اور بہادر آباد میں واقع کوچنگ سینٹر میں بطور ٹیچر ملازمت کرتی تھیں۔

پولیس کے مطابق حادثے کے ذمہ دار کار ڈرائیو ر کے پاس لائسنس موجود ہے اور وہ کنسٹرکشن کا کاروبار کرتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US