بنوں: تھانہ بسیہ خیل کے قریب دھماکا، ایک دہشت گرد ہلاک

image

بنوں میں تھانہ بسیہ خیل کے قریب دوا غوارہ پل کے نزدیک ایک دہشت گرد ہلاک ہو گیا۔ پولیس کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب دہشت گرد پل کو اڑانے کے لیے آئی ای ڈی نصب کر رہا تھا۔

واقعے میں ایک دہشت گرد موقع پر ہلاک ہوا جبکہ اس کا ساتھی زخمی حالت میں علاقے کی آبادی کی جانب فرار ہو گیا۔ پولیس نے فوری طور پر جائے وقوع کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں۔

زخمی دہشت گرد کی تلاش کے لیے علاقے میں بڑی تعداد میں سرچ آپریشن جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں صرف دہشت گرد ہلاک ہوا کسی شہری یا اہلکار کو نقصان نہیں پہنچا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US