سانگھڑ کا دل دہلا دینے والا واقعہ۔۔۔بیٹے نے ماں کو قتل کر کے لاش چھپا دی

image

سندھ کے ضلع سانگھڑ کی تحصیل سنجھورو میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جہاں 60 سالہ خاتون کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کا بیٹا عبدالرحمان لغاری قتل کر چکا تھا اور لاش کو بستر میں چھپا دیا گیا تھا۔

اہل محلہ نے گھر سے بدبو آنے پر پولیس کو اطلاع دی جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ بیٹے کا ذہنی توازن درست نہیں تاہم مزید تفتیش جاری ہے۔

تفتیشی حکام کے مطابق ملزم نے اپنی والدہ کے ہاتھ پاؤں باندھ کر قتل کیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفصیلات حاصل کر رہی ہے اور مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں تاکہ جرم کی مکمل وجوہات سامنے لائی جا سکیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US