غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے ایران جانے کی کوشش، 14 ملزمان گرفتار

image

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر ایران جانے والے 14 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان کا تعلق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے ہے، جن میں 4 کا تعلق گوجرانوالہ، 2 کا تعلق فیصل آباد اور حافظ آباد، 5 کا تعلق لوئر دیر، 3 کا تعلق صوابی، مردان اور مالاکنڈ سے ہے۔

ملزمان کو جیوانی سے گرفتار کیا گیا جو غیر قانونی طور پر سمندر کے راستے پاکستان سے ایران جا رہے تھے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان نے ایران سے غیر قانونی طور پر دیگر ممالک جانا تھا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US