موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی کا نوٹیفکیشن جعلی قرار، پی ٹی اے کی وضاحت

image

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فونز پر عائد ٹیکس میں کمی سے متعلق زیرِ گردش نوٹیفکیشن کو جعلی اور بے بنیاد قرار دے دیا ہے۔

پی ٹی اے کے مطابق گزشتہ چند دنوں سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک مبینہ نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا جس میں موبائل فونز پر ٹیکس میں کمی اور موبائل فون درآمد کنندگان و صارفین کے لیے نئی ہدایات سے متعلق دعوے کیے جا رہے تھے۔

تاہم پی ٹی اے نے ان دعوؤں کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن جعلی، جھوٹا اور گمراہ کن ہے اور اس کا پی ٹی اے سے کوئی تعلق نہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں پی ٹی اے کے ترجمان نے عوام کو خبردار کیا کہ وہ ایسی غیر مصدقہ معلومات پر یقین نہ کریں اور کسی بھی سرکاری اعلان کے لیے صرف پی ٹی اے کے مستند ذرائع اور سرکاری ویب سائٹ پر ہی اعتماد کریں۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ غلط معلومات پھیلانے والوں کے خلاف کارروائی کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ افواہوں سے گریز کریں اور درست معلومات کے حصول کے لیے متعلقہ اداروں کے باضابطہ اعلامیوں پر انحصار کریں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US