مرکزی بینک نے گلیکسی ایکسچینج کا لائسنس منسوخ کردیا

image

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایکسچینج کمپنی کا اجازت نامہ/ لائسنس منسوخ کردیا۔

بینک دولت پاکستان نے میسرز گلیکسی ایکسچینج (پرائیویٹ) لمیٹڈ کا اجازت نامہ/ لائسنس فوری طور پر منسوخ کردیا ہے۔ کمپنی نے اسٹیٹ بینک کی ضوابطی ہدایات کی سنگین خلاف ورزی کی تھی۔

ایکسچینج کمپنی، بشمول اس کا صدر دفتر اور آؤٹ لیٹ اب زرِ مبادلہ سے متعلق کسی قسم کی کوئی کاروباری سرگرمی نہیں کرسکتے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US