پاکستان-یو اے ای اقتصادی شراکت داری کو فروغ دینے کے اقدامات

image

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے دبئی میں متحدہ عرب امارات کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایٹسلاٹ اور ابوظہبی ڈیپارٹمنٹ آف فنانس کے چیئرمین عزت مآب جاسم محمد بو عتابہ الزعابی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تجارت اور معاشی تعاون کا جائزہ لیا گیا، سرمایہ کاری کے فروغ کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان میں ایٹسلاٹ کی جاری سرگرمیوں اور زیر التوا امور، خصوصاً پی ٹی سی ایل میں اس کے حصص کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

نائب وزیراعظم نے اس موقع پر اس بات پر زور دیا کہ حکومتِ پاکستان نجی شعبے اور دوست ممالک کی سرمایہ کاری کو سہولت فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور پاکستان و یو اے ای کے درمیان معاشی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی خواہاں ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US