سونا اور چاندی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر

image

سونے کی قیمت نے گزشتہ تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور مارکیٹ میں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی ہے۔ آج سونے کے فی تولہ نرخ میں 6,500 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 5 لاکھ 21 ہزار 162 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 5,573 روپے کا اضافہ ہوا ہے، اور نئی قیمت 4 لاکھ 46 ہزار 812 روپے مقرر کی گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 65 ڈالر مہنگا ہوا ہے، جس کے بعد فی اونس سونے کی قیمت 4,988 ڈالر کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے اور فی تولہ 526 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 10,801 روپے تک جا پہنچی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US