اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، انڈیکس 1 لاکھ 90 ہزار 600 کی سطح عبور کر گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان بدستور جاری ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور سرمایہ کاروں کے بھرپور اعتماد کے باعث 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی انڈیکس میں 1434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو ٹریڈنگ کے دوران بڑھتے ہوئے تقریباً 1800 پوائنٹس تک جا پہنچا۔

کاروباری سرگرمیوں کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ایک لاکھ 90 ہزار 600 کی نفسیاتی حد عبور کر گیا، جو مارکیٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US