زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران تقریباً 2 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے اختتام (جون) پر زرمبادلہ کے ملکی ذخائر کا حجم 19.26 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 14.50 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 4.76 ارب ڈالر تھا۔
16 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 21.25 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جس میں اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 16.088 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.171 ارب ڈالر تھا ، جو 2.52 ماہ کی درآمدات کیلیے کافی ہے۔
جاری مالی سال کے آغاز سے لے کر اب تک اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 1.582 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 408 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔