پاکستان موبائل فون کی صنعت میں نمایاں کامیابی حاصل کر چکا ہے جہاں سال 2025 میں 3 کروڑ 3 لاکھ 80 ہزار یونٹس مقامی طور پر تیار کیے گئے جس سے ملکی طلب کا 93 فیصد حصہ پورا ہو گیا۔
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال صرف 23 لاکھ 70 ہزار موبائل فونز درآمد کیے گئے جو مقامی صنعت کی بڑھتی ہوئی صلاحیت اور خود کفالت کا واضح ثبوت ہے۔
پاکستان میں موبائل فون کی مقامی پیداوار میں اضافہ صارفین کو معیاری مصنوعات کی دستیابی کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے بھی فائدہ مند ثابت ہو رہا ہے اور صنعت کے مستقبل میں مزید ترقی کی توقع کی جا رہی ہے۔