نئے مالی سال 2026-27 کیلیے میکرو اکنامک فریم ورک تیار، معاشی اہداف میں ردوبدل

image

حکومت نے نئے مالی سال 2026-27 کیلیے میکرو اکنامک فریم ورک تیار کرلیا ہے جبکہ رواں مالی سال کے معاشی ترقی کے ہدف پر نظرثانی کردی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق موجودہ مالی سال میں معاشی شرح نمو 4.2 فیصد کے بجائے 4 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ مالی سال 2026-27 میں جی ڈی پی گروتھ 5.1 فیصد تک پہنچنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے رواں مالی سال معاشی ترقی 3.75 سے 4.75 فیصد کے درمیان رہنے کا تخمینہ لگایا ہے۔ مہنگائی کی شرح 7.5 فیصد کے ہدف کے مقابلے میں 6.1 فیصد متوقع ہے، جبکہ آئندہ مالی سال مہنگائی بڑھ کر 6.5 فیصد تک جاسکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US