پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل متوقع، ڈیزل مہنگا اور پیٹرول سستا ہونے کا امکان

image

ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کی تجویز سامنے آئی ہے جس کے تحت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔

تجویز کے مطابق ایک لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 9 روپے 47 پیسے مہنگا کیا جائے گا جس کے بعد ڈیزل کی قیمت 257 روپے 08 پیسے سے بڑھ کر 266 روپے 55 پیسے فی لیٹر ہو جائے گی۔

دوسری جانب پیٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر پیٹرول 36 پیسے سستا کیا جا سکتا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے سے کم ہو کر 252 روپے 81 پیسے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے۔

قیمتوں میں اس رد و بدل کی منظوری کی صورت میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم فروری 2026 سے ہوگا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US