اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں ملک میں بینکنگ ڈیپازٹس میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ماہانہ بنیاد پر ڈیپازٹس میں 5.80 فیصد جبکہ سالانہ بنیاد پر 23.60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2025 میں بینکنگ ڈیپازٹس میں 2051 ارب روپے کا اضافہ ہوا جبکہ ایک سال کے دوران مجموعی اضافہ 7148 ارب روپے رہا۔ دسمبر 2025 کے اختتام پر بینکنگ ڈیپازٹس کا حجم 37 ہزار 431 ارب روپے تک پہنچ گیا۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق دسمبر 2024 میں بینکنگ ڈیپازٹس 30 ہزار 283 ارب روپے تھے جبکہ نومبر 2025 میں یہ حجم 35 ہزار 380 ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ماہرین کے مطابق بینکنگ ڈیپازٹس میں یہ اضافہ عوام کے بینکاری نظام پر بڑھتے ہوئے اعتماد اور ملکی مالی استحکام کی واضح عکاسی کرتا ہے۔