ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان

image

ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ خلیج کے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے باعث عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے جس کے اثرات پاکستان میں بھی پڑنے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے 47 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی توقع ہے۔ متعلقہ حکام کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی تخمینوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں سب سے زیادہ اضافہ متوقع ہے۔

تخمینوں کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9.47 روپے فی لیٹر تک اضافہ ہو سکتا ہے، جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3.69 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.95 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حتمی فیصلے کا اعلان آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کی روشنی میں وفاقی حکومت کرے گی۔ ممکنہ اضافے سے مہنگائی میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US