نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کا بین الوزارتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں تجارت کے فروغ، اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے اور پاکستان-یورپی یونین اقتصادی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ نائب وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ جی ایس پی پلس (GSP Plus) پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان باہمی مفاد پر مبنی تجارت کے لیے ایک اہم فریم ورک ہے، جس سے بھرپور استفادہ پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر تجارت، خصوصی معاونِ وزیراعظم طارق باجوہ، سیکریٹری خارجہ سفیر آمنہ بلوچ، سیکریٹریز کامرس، انسانی حقوق و انسانی وسائل اور متعلقہ وفاقی و صوبائی اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔