پاکستان میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے میں آ رہی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونا 25,500 روپے کم ہو کر 511,862 روپے ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونا 21,862 روپے کم ہو کر 438,839 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 255 ڈالر کم ہو کر 4,895 ڈالر پر پہنچ گیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونا 35,500 روپے سستا ہوا تھا، جس کے بعد دو دن میں مجموعی طور پر 61 ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
مقامی سطح پر چاندی کی فی تولہ قیمت بھی 2063 روپے کی کمی سے 9ہزار 006روپے کی سطح پر آگئی جب کہ فی 10 گرام چاندی کی قیمت 1768روپے کی کمی سے 7ہزار 721روپے کی سطح پر آگئی۔