حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کر دیا گیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن نے آئندہ 15 روز کے لیے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔
قیمتوں میں اضافے کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 268 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔