امریکا ایران کشیدگی میں کمی، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گراوٹ کا شکار

image

امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں کمی کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

عالمی سطح پر تیل کی قیمتیں 5 فیصد سے زائد گر گئیں جو گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک دن میں ہونے والی سب سے بڑی کمی ہے۔

امریکی خام تیل کی قیمت 5 اعشاریہ 6 فیصد کمی کے بعد 61 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہورہی ہے، جبکہ برطانوی خام تیل (برینٹ) کی قیمت میں 5 اعشاریہ 5 فیصد کمی دیکھی گئی، جس کے بعد نرخ ساڑھے 65 ڈالر فی بیرل تک آگئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US