بٹ کوائن کی قیمت 75 ہزار امریکی ڈالر سے بھی نیچے آگئی۔
بائنانس کے اعداد و شمار کے مطابق 7 اپریل 2025 کے بعد پہلی مرتبہ 75 ہزار امریکی ڈالر سے نیچے گرگئی ہے۔
تاس کے مطابق پیر کو ماسکو میں صبح 6 بجکر 30 منٹ پر بٹ کوائن کی قیمت 74,859.9 ڈالر ریکارڈ کی گئی، جو گزشتہ سطح کے مقابلے میں 4.89 فیصد کم ہے۔
تاہم چند منٹ بعد قیمت میں کمی کی رفتار میں قدرے سست روی دیکھی گئی۔ ماسکو کے وقت کے مطابق صبح 6 بجکر 35 منٹ پر بٹ کوائن کی قیمت 74,865 ڈالر تک پہنچ گئی، جو 4.88 فیصد کمی کے برابر ہے۔