پاکستان کا تجارتی خسارہ کم، برآمدات میں نمایاں اضافہ

image

پاکستان کے تجارتی خسارے میں جنوری 2026 میں واضح کمی دیکھی گئی ہے۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری 2026 میں تجارتی خسارہ 2 ارب 72 کروڑ 50 لاکھ ڈالر رہا، جو پچھلے ماہ کے مقابلے میں 28.5 فیصد اور پچھلے سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 6.6 فیصد کم ہے۔

اسی دوران، جنوری 2026 میں برآمدات میں بھی بہتری آئی ہے۔ برآمدات 3 ارب 6 کروڑ 10 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئیں، جو ماہانہ 35 فیصد اور سالانہ 3.7 فیصد کے اضافے کی عکاسی کرتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار ملکی معیشت کے لیے مثبت اشارہ ہیں اور برآمدات میں بڑھوتری ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US