بسنت کی آمد کے ساتھ ہی لاہور کی مارکیٹس میں پتنگ بازی کی تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں، اور گزشتہ چار دنوں کے دوران 1 ارب 22 کروڑ روپے سے زائد کی ڈور گڈی فروخت ہو گئی ہے۔
کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کے مطابق چوتھے روز بھی پتنگوں اور پنوں کی خرید و فروخت عروج پر رہی۔ مارکیٹس میں اب تک 10 لاکھ سے زائد گڈے پتنگیں فروخت ہو چکی ہیں، جبکہ چوتھے روز 20 ہزار سے زائد پنے فروخت ہوئے۔
ترجمان ایسوسی ایشن نے بتایا کہ ڈیڑھ تاوا گڈا 700 روپے، ایک تاوا 400 روپے اور پونا تاوا 300 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دو پیس کا پنا 12 سے 15 ہزار روپے میں مارکیٹ میں دستیاب ہے۔ چوتھے روز پتنگوں کی قیمتوں میں اضافہ کے باوجود مارکیٹ میں دستیابی برقرار رہی۔