سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری، عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں مزید مہنگا

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 1500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔

1286 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 4 لاکھ 51 ہزار 184 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 15 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر آگیا۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US