وزیرتعلیم سندھ کی سرکاری اسکولز میں قائم بک بینک سے متعلق اہم ہدایات

image

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سرکاری اسکولز میں قائم بُک بینک کے حوالے اہم احکامات جاری کردیے، جبکہ تمام اسکولوں میں موسم بہار کے دوران شجرکاری مہم کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سالانہ امتحانات کے بعد طلبہ سے مفت فراہم کردہ درسی کتب لازمی واپس لینے کی ہدایات جاری کردیں۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رزلٹ کارڈ پر درسی کتب کی واپسی کا اندراج کیا جائے، جاری اور واپس ہونے والی کتابوں کا باقاعدہ ریکارڈ رکھا جائے، تمام جمع شدہ کتابیں اسکول بُک بینک میں محفوظ کی جائیں۔

پرائمری تا ہائیر سیکنڈری تمام طلبہ سے کتابوں کی واپسی یقینی بنانے اور ڈی ای اوز کو اپنے اضلاع کے بُک بینک اسٹاک کی اپ ڈیٹ تفصیلات جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئیں ہیں۔

ضلعی تعلیمی افسران اسٹاک ریکارڈ ریجنل ڈائریکٹرز جبکہ ریجنل ڈائریکٹرز ضلع وار بُک بینک کی مجموعی ڈیٹا محکمہ کو فراہم کرنے کے پاپند ہوں گے۔

دریں اثنا وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے سندھ کے تعلیمی اداروں میں شجرکاری مہم شروع کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی، جنگلات کی کمی اور موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے شجرکاری کو فروغ دینا لازمی ہے۔ تمام تعلیمی ادارے شجرکاری مہم کے لیے مختص بجٹ استعمال کریں۔ محکمہ کے افسران سے شجرکاری مہم کی سرگرمیوں کی ہفتہ وار تفصیلات کی آگاہی لی جائے گی۔

وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ضلعی تعلیمی افسران اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام اسکولز شجرکاری مہم کے حوالے سے سنجیدہ اقدامات لے رہے ہیں۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں درختوں سے جوڑنے کی ضرورت ہے۔ اساتذہ شجرکاری کے مراحل میں طلبہ و طالبات کی شمولیت کو یقینی بنائیں۔ طلباء کو ترغیب دی جائے کہ وہ اسکول میں لگائے گئے پودوں کی باقاعدہ دیکھ بھال کریں۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US