عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 2 ہزار 300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 28 ہزار 562 روپے کا ہوگیا۔
1972 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 53 ہزار 156 روپے کا ہوگیا۔
120 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 735 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 23 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5ہزار 58 ڈالر جبکہ چاندی 1.20 ڈالر اضافے کے بعد 82.60 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟