قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا ڈرائیور منشیات فروشی کے الزام میں گرفتار

image

قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کے ایک ڈرائیور کو آئس (منشیات) فروشی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم شکیل کو اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین سے حراست میں لیا۔

ذرائع کے مطابق اے این ایف کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم آئس کی خرید و فروخت میں ملوث ہے، جس پر خصوصی ٹیم نے نگرانی کے بعد کارروائی کرتے ہوئے اسے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے آئس برآمد ہوئی ہے، تاہم برآمد ہونے والی مقدار سے متعلق تفصیلات تفتیش مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائیں گی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر کے باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات میں اس کے ممکنہ سہولت کاروں اور گروہ کے دیگر اراکین کے حوالے سے بھی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ کیس کا دائرہ کار وسیع کیا جا رہا ہے اور ملوث دیگر افراد کو بھی جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US