عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 8 ہزار 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 19 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔
7 ہزار 373 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 45 ہزار 783 روپے کا ہوگیا۔
501روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 324 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 86 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 972 ڈالر جبکہ 5.1 ڈالر کمی کے بعد فی اونس چاندی 78.40 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟