عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج دوسرے روز بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 9 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 14 ہزار 762 روپے کا ہوگیا۔
7 ہزار 716 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 41 ہزار 325 روپے کا ہوگیا۔
150 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 14 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 90 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 920 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.5 ڈالر کمی کے بعد 75.30 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟