عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 13سو روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 16 ہزار 62 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایک ہزار 114 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 42 ہزار 439 روپے کا ہوگیا ہے۔
32 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 8 ہزار 46 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 4 ہزار 933 ڈالر جبکہ 0.32 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 75.62 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟