محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے رمضان المبارک کے دوران اسکولوں کے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ اسکولوں میں کلاسز صبح 8 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک ہوں گی جبکہ جمعہ کو وقت صبح 8 بجے سے 11:30 بجے تک محدود رہے گا۔
ڈبل شفٹ اسکولوں میں صبح کی شفٹ صبح 7:30 سے ساڑھے 11 بجے تک ہوگی جبکہ جمعہ کو یہ وقت صبح 7:30 سے 10:30 بجے تک مقرر کیا گیا ہے۔ دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 2:45 بجے تک ہوگی، اور جمعہ کو دوپہر کی شفٹ 11:45 سے 1:15 بجے تک رہے گی۔
محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ یہ اقدام طلبہ اور اساتذہ کی سہولت اور رمضان کے دوران روزہ رکھنے والے افراد کے لیے آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔