سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی بڑا اضافہ

image

عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج بھی سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 7 ہزار 900 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 23 ہزار 962 روپے ہوگیا۔

6 ہزار 773 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 49 ہزار 212 روپے کا ہوگیا۔

358 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 8 ہزار 404 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں 79 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 12 ڈالر اور 3.58 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 79.20ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US