عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کے روز 2500 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 26 ہزار 462 روپے کا ہوگیا۔
2144 روپے اضافے کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 51 ہزار 356 روپے کا ہوگیا۔
170 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 8574 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 25 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5ہزار 37 ڈالر کا ہوگیا جبکہ 1.70 ڈالر اضافے کےبعد فی اونس چاندی 80.90 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟