عالمی اور مقامی مارکیٹس میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے پیش نظر سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں روز اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 5,138 ڈالر تک مہنگا ہو گیا جبکہ پاکستان میں فی تولہ سونا 3,000 روپے اضافے کے بعد 536,562 روپے ہو گیا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 2,572 روپے اضافہ ریکارڈ ہوا اور یہ 460,015 روپے پر پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت بھی بڑھ گئی آج فی تولہ چاندی 146 روپے اضافے کے ساتھ 9,094 روپے ہو گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟