سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری

image

مقامی اور عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے، چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 3 ہزار 400 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے ہوگئی۔

192 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 286 روپے کی ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں 34 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 172 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.92 ڈالر اضافے کے بعد 88.02 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US