عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 41 ہزار 262 روپے کا ہوگیا۔
1114روپے اضافے کے بعد 10گرام سونا 4 لاکھ 64 ہزار 44 روپے کا ہوگیا۔
268 روپے اضافے کے بعد فی تولہ چاندی 9 ہزار 554 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس سونا 5185 ڈالر جبکہ 2.68ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 90.70 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟