عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم، چاندی مہنگی ہوگئی

image

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتیں مستحکم رہیں جبکہ چاندی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 5 ہزار 178 ڈالر کی سطح پر برقرار رہی۔ عالمی سطح پر استحکام کے باعث مقامی صرافہ بازار میں بھی سونے کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔

مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 562 روپے پر مستحکم رہا جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 4 لاکھ 63 ہزار 444 روپے کی سطح پر برقرار رہی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ فی تولہ چاندی 270 روپے مہنگی ہو کر 9 ہزار 474 روپے تک پہنچ گئی جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت 232 روپے اضافے کے بعد 8 ہزار 122 روپے کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US