عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

image

ایران پر حملوں اور خطے میں بڑھتی ہوئی جنگی کشیدگی کے اثرات پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں واضح ہو گئے جس کے نتیجے میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں شدید اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

پاکستان میں فی تولہ سونا 13,300 روپے مہنگا ہو کر 563,862 روپے کا ہو گیا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 11,402 روپے اضافے کے بعد 483,420 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 133 ڈالر کے اضافے کے ساتھ 5,411 ڈالر ہو گئی۔

اسی طرح پاکستان میں چاندی کی فی تولہ قیمت 188 روپے بڑھ کر 10,050 روپے ہو گئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US