ملکی و بین الاقوامی گولڈ مارکیٹس میں سونے چاندی کی قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا

image

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹس میں آج سونے اور چاندی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کے روز 13ہزار 900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 49 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 11 ہزار 917 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 71 ہزار 503 روپے کا ہوگیا۔

1146 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 8904 روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 139 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5 ہزار 272 ڈالر جبکہ 11.46 ڈالر کمی کے بعد فی اونس چاندی 84.20 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US