سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی، چاندی مہنگی ہوگئی

image

مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ہوئی جبکہ چاندی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کے روز 10 ہزار روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 39 ہزار 962 روپے کا ہوگیا۔

ملک بھر میں 8 ہزار 573 روپے کمی کے بعد 10 گرام سونا 4 لاکھ 62 ہزار 930 روپے کا ہوگیا۔

100 روپے بڑھنے کے بعد فی تولہ چاندی 9004 روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں 100 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5ہزار 172 ڈالر جبکہ 1 ڈالر اضافے کے بعد فی اونس چاندی 85.20 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US