عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں چار روزہ وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 61 ڈالر کے اضافے کے بعد 5,171 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 6,100 روپے کے اضافے کے بعد 5 لاکھ 39 ہزار 862 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 5,230 روپے بڑھ کر 4 لاکھ 62 ہزار 844 روپے تک پہنچ گئی۔
چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے فی تولہ چاندی کی قیمت 17 روپے بڑھ کر 8,931 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 14 روپے اضافے کے بعد 7,656 روپے ہو گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟