رواں ماہ دوسری مرتبہ اسٹاک مارکیٹ کریش، شدید مندی جاری

image

رواں ماہ دوسری مرتبہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کے باعث کاروبار ایک گھنٹے کے لیے روکنا پڑا۔

ایک گھنٹے کی بندش کے بعد کاروبار دوبارہ شروع ہونے پر بھی مارکیٹ میں شدید ترین مندی برقرار رہی۔ دوران ٹریڈنگ اسٹاک مارکیٹ میں 13 ہزار سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں ہنڈریڈ انڈیکس 13050 پوائنٹس گر کر 144,444 پوائنٹس پر آ گیا۔

اسٹاک مارکیٹ کے تمام سیکٹرز کی کمپنیوں کے شیئرز میں الٹے لاک لگ گئے اور سرمایہ کار شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی و ملکی مالیاتی حالات اور سرمایہ کاری کے کمزور رجحانات اس مندی کے بنیادی اسباب ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US