بلوچستان میں اسکول، کالجز اور جامعات 23 مارچ تک بند

image

بلوچستان میں موجودہ حالات کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر کے تمام اسکول آج سے 23 مارچ تک بند رہیں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ خطے کی موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے طلبہ اور عملے کی حفاظت کے لیے کیا گیا ہے۔

سیکرٹری کالجز کے مطابق صوبے کے تمام کالجز اور یونیورسٹیز بھی 23 مارچ تک بند رہیں گی جبکہ اس دوران تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ تعلیمی اداروں کی بندش کے باوجود اسکول انرولمنٹ مہم اور ڈیجیٹل اسکول مردم شماری اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق جاری رہے گی۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US