عالمی اور مقامی مارکیٹس میں ایک دن کے وقفے کے بعد سونے کی قیمتوں میں دوبارہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
پاکستان میں فی تولہ سونا 6,200 روپے کے اضافے کے بعد 539,562 روپے پر پہنچ گیا۔ 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5,316 روپے بڑھ کر 462,587 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 62 ڈالر مہنگا ہو کر 5,168 ڈالر ہو گیا۔
اسی طرح پاکستان میں چاندی کی قیمت بھی بڑھی ہے جس کے فی تولہ بھاؤ میں 460 روپے کا اضافہ ہوا اور یہ 9,354 روپے تک پہنچ گئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟