پورٹ قاسم پر تیل سے بھرے جہازوں کی آمد، ذخیرہ 30 دن کے لیے کافی

image

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے پیدا ہونے والے تمام خدشات غلط ثابت ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق 24 سے 72 گھنٹے کے دوران چار جہازوں کی پاکستان آمد و روانگی کنفرم ہو گئی ہے جن میں مجموعی طور پر پونے دو لاکھ میٹرک ٹن سے زائد تیل پہنچایا جائے گا۔ اسٹریٹ آف ہرموز کو بائی پاس کرکے ریڈ سی و دیگر راستوں سے سعودیہ،کویت اور سنگاپور سے تیل منگوایا گیا ہے۔

پورٹ قاسم پر تیل سے بھرے جہازوں کی آمد شروع ہو گئی ہے جس کے بعد ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ تقریباً 30 دن تک کافی رہے گا۔

ایم ٹی ناوے ایٹروپوس نامی جہاز 50 ہزار میٹرک ٹن تیل، 9 مارچ کو پورٹ قاسم پہنچ گیا جبکہ 55,000 میٹرک ٹن تیل 10 مارچ رات 8 بج کر 30 منٹ پر لنگر انداز ہو گا اور 34,000 میٹرک ٹن تیل، 11 مارچ دوپہر 12 بجے پہنچے گا۔

اس کے علاوہ فجیرہ سے آنے والا ایک جہاز پورٹ قاسم پہلے ہی پہنچ چکا ہے۔ حکام کے مطابق پیٹرول کی سپلائی کے لیے مزید جہازوں کی آمد بھی متوقع ہے جس سے ملک بھر میں تیل کی دستیابی میں کوئی خلل نہیں آئے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US