پاکستان میں کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کا دائرہ وسیع، ایل ایس ای وینچرز کو نیا لائسنس جاری

image

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے ایل ایس ای وینچرز کو کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کا لائسنس جاری کر دیا ہے، جس کے بعد ملک میں کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

کارپوریٹ ریسٹرکچرنگ کمپنیاں مالی مشکلات کا سامنا کرنے والی کمپنیوں کی بحالی اور قرضوں کی ری شیڈولنگ میں مدد فراہم کرتی ہیں۔ ایس ای سی پی نے اس مقصد کے لیے جامع فریم ورک بھی تشکیل دیا ہے جو دیوالیہ کمپنیوں کے قرضوں کے انتظام اور ری شیڈولنگ کا طریقہ کار واضح کرتا ہے۔

اسی دوران ایس ای سی پی نے ویلتھ برج مینجمنٹ کو پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل انویسٹمنٹ ایڈوائزری کے طور پر لائسنس جاری کیا ہے۔ یہ پلیٹ فارم سرمایہ کاروں کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے حوالے سے مشاورت فراہم کرے گا اور جدید سرمایہ کاری کے مواقع آسان بنائے گا۔

ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ یہ اقدامات مالیاتی مارکیٹ میں شفافیت، سرمایہ کاری کے مواقع اور کمپنیوں کی بحالی میں اہم کردار ادا کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US