ملک میں توانائی کی صورتحال مستحکم رکھنے کے لیے خام تیل کی درآمد جاری

image

مشکل صورتحال کے باوجود ملکی آئل ریزرو بڑھانے کی جانب مثبت پیشرفت سامنے آئی ہے۔ فجیرہ سے دو جہاز خام تیل لے کر پاکستان پہنچ رہے ہیں جن میں سے ایک جہاز 12 مارچ اور دوسرا 13 مارچ تک ملک میں آئے گا۔ جہازوں کے نام کراچی اور شالیمار ہیں، اور دونوں جہازوں میں مجموعی طور پر 10 لاکھ 25 ہزار بیرل خام تیل موجود ہے۔

مزید برآں تیسرا جہاز لاہور کی آمد بھی 16 مارچ تک متوقع ہے۔ یہ جہاز بھی خام تیل لے کر کراچی پورٹ اور پورٹ قاسم پر لنگر انداز ہوگا۔

پی این ایس سی کے مطابق یہ خام تیل پارکو، پاکستان اور نیشنل ریفائنری کی جانب سے منگوایا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US