اسٹیٹ بینک کا بڑا فیصلہ: پیٹرولیم درآمد کنندگان کو 60 دن کی عارضی سہولت

image

پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اہم فیصلہ کرتے ہوئے آئل امپورٹس میں عارضی نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔

سرکلر کے مطابق درآمد کنندگان کو 60 دن تک کاسٹ، انشورنس اور فریٹ (CIF) کی بنیاد پر تیل درآمد کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک نے مجاز ڈیلرز اور بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس نئی پالیسی پر فوری عمل درآمد کریں اور تمام صارفین و درآمد کنندگان کو آگاہ کریں۔

اسٹیٹ بینک کے حکام کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ عالمی جغرافیائی کشیدگی اور لاجسٹکس و انشورنس خطرات کے پیش نظر کیا گیا تاکہ ملکی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی میں رکاوٹ نہ آئے۔

سرکلر میں کہا گیا کہ یہ عارضی نرمی درآمد کنندگان کو لاجسٹکس اور انشورنس کے مسائل کم کرنے میں مدد دے گی اور مارکیٹ میں تیل کی دستیابی کو مستحکم رکھے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US