مقامی اور بین الاقوامی صرافہ مارکیٹس میں آج سونا اور چاندی کی قیمتوں میں کمی آگئی۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کے روز 2900 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 40 ہزار 362 روپے ہوگیا۔
ملک بھر میں 10 گرام سونا 2486 روپے سستا ہوکر 4 لاکھ 63 ہزار 273 روپے کا ہوگیا۔
179 روپے کمی کے بعد فی تولہ چاندی 9175 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں 29 ڈالر کمی کے بعد فی اونس سونا 5176 ڈالر جبکہ فی اونس چاندی 1.79 ڈالر کمی کے بعد 86.91 ڈالر کی سطح پر آگئی۔
22 قیراط، 21 قیراط اور 18 قیراط کے نرخ کیا ہیں؟