پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کل ہوگا

image

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کل رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہےکہ عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کا پریس ریلیز جاری ہوچکا ہے، آئی ایم ایف کے مطابق مشرق وسطیٰ جنگ کے پاکستانی معیشت پراثرات کو دیکھا جارہا ہے، اگر جنگ طویل ہوئی تو بیرونی ادائیگیوں پر دباؤ بڑھے گا، اس جنگ کی وجہ سے ترسیلات زر متاثر ہو سکتی ہیں۔

دوسری جانب وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ جمعہ کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان کیا جائے گا، پیٹرولیم مصنوعات کی اوسط قیمتوں کی بنیاد پر نئی قیمتوں کا تعین ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ پیٹرول مہنگا ہوگا یا نہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US